لندن(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد کے فرزند حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے والد کے نیب حراست کے دوران پلیٹلیٹس گرے تھے، اس کی وجہ زہر ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے ان کا ٹیسٹ کیوں نہیں کروایا تھا؟سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال انتہائی سادہ ہے۔ نیب کی حراست میں نواز شریف کے پلیٹلیٹس گرے، جس کی وجہ زہر ہو سکتا ہے۔
عمران خان نے اس کا فرانزک ٹیسٹ کیوں نہ کروایا؟حسین نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے کیوں ان کو خرابی صحت کے باوجود کئی ہفتے بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی جس کی وجہ سے فرانزک ٹیسٹ کے نتائج خراب ہو جاتے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بتاوں گا کہ کون سی زہر استعمال کی جاتی ہے جو کھانے میں ڈالتے ہیں جس سے ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔ صوابی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایف آئی اے کو تباہ کر رہی ہے۔ جن افسروں نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کیں، ان میں سے ایک کی موت ہوئی اور دوسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں