عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بحال کروانے کیلئے کون میدان میں آگیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے تعلقات بہتر ہوں۔ خان صاحب کے پاس جب بھی گئے، ان سے یہی کہا کہ ہمیں لڑائی جھگڑے والا کام نہیں کرنا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں، ہماری ڈائریکشن یہ ہونی چاہیے کہ ہم سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ وہ نیوٹرل نہیں، وہ نیوٹرل ہیں۔

 

حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا، کیا اس سے زیادہ نیوٹرلٹی ہوتی ہے؟ ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے فائدے کی بجائے نقصان ہو۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت بے ساکھیاں کیوں ڈھونڈ رہی ہے۔ وہ کیوں کسی کی مداخلت چاہتی ہے؟ حکومت ڈیلیور کرے، مہنگائی کم کرکے دکھائے اور بجلی کا مسئلہ حل کرے۔ شہباز شریف اپنی مکینکی دکھائیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے کئی بار ایشوز آتے اور حل بھی ہو جاتے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close