عمران خان کی مخالفت کرکے مجھ سے بڑی غلطی اور بھول ہو گئی، عامر لیاقت رو پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کرکے مجھ سے بڑی غلطی اور بھول ہو گئی ہے، اس کے بعد سے سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور سابق بیویوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جیئں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں۔ رنگ، نسل، ذات اور شکل وساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔دانیہ شاہ سے متعلق کئے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر وضاحت دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے۔عامر لیاقت کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس کا دل دُکھایا ہے، پاکستان سے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close