عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف، ریحام خان بھی طلاق سے قبل عمران خان کاکونسا موبائل فون لےاُڑی تھیں؟ حیران کن تفصیلات

لاہور(پی این آئی)عمران خان کےدو موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف، ریحام خان بھی طلاق سے قبل عمران خان کاکونسا موبائل فون لےاُڑی تھیں؟ حیران کن تفصیلات۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تصدیق کی ہے کہ سیالکوٹ جلسے میں عمران خان کے 2 موبائل فونز غائب کیے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ قتل سازش کی ویڈیو ان موبائلز میں نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل پہلے بار غائب نہیں ہوئے اس سے قبل ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی طلاق کے وقت 1 موبائل فون ساتھ لے آئی تھیں۔

میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ ریحام خان جب طلاق ہونے سے قبل لاہور سے لندن گئی تھیں تو وہ عمران خان کی بلیک بیری ڈیوائس اپنے ساتھ لے آئی تھیں۔ اس متعلق ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا بلیک بیری ابھی بھی برطانیہ میں موجود ہے اور یہ بلیک بیری ریحام خان نے اپنی کسی دوست کے پاس یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے۔ یہ فون اکتوبر 2015 میں اٹھایا گیا۔ کیا اس پر جون 2014 سے دسمبر 2014 تک کی گفتگو موجود ہونے کا قوی امکان ہے؟یہ سوال اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close