اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق معاشی پیکج اور انتخابی اصلاحات کی صورتحال کے پیش نظر قائد ن لیگ نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، محمود اچکزئی و دیگر سے ٹیلیفونک رابطے کئے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ
نواز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی، اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سب سے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔ادھر وزیراعظم کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب بھی متوقع ہے، شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں