عمران خان کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کو فراہمی کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تما م تفصیلات آگئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ کیلئے فراہم کی گئی سیکیورٹی میں پولیس اور ایف سی کے 94اہلکار تعینات ہیں ، اسلام آباد پولیس کے 22اور ایف سی کے 72اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کے پی کے پولیس کے 36اور گلگت بلتستان کے 6اہلکار بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی سیکیورٹی پر مامعمور ہیں۔

ایس ایم ایس سکیورٹی کے 26 اور عسکری سکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جب کہ آمد و رفت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور 23 اہلکار ، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close