لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی )لاہورمیں تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے 2 بچیاں جاں بحق اوردیگر2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں تیزرفتارگاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2بچیاں جاں بحق اور2 زخمی ہوگئیں۔حادثے میں 4 سالہ فاطمہ اور7 سالہ نامعلوم بچی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 9 سالہ آمنہ اور7 سالہ سمیعہ شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تیزرفتارگاڑی نے دیگرافراد کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزرفتارگاڑی کو بچوں کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گاڑی نے بچوں اوردیگرافراد کوکچلا اورالٹ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close