اگر عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، وارننگ دیدی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں.

 

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءے پی ڈی ایم اتحاد کی موجودہ حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا ،پی پی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا ، اس معاملے پر اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں لیکن یہ ہماری حکومت نہیں ہے ، جب ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے ، اس لیے حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے ۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے ، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے ، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں