اسلام آباد (پی این آئی)اوباشوں کی سرکار جلسوں میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت سے خوفزدہ ہے، جلسے میں حکومتی رکاوٹیں، عمران خان نے اہم بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اوباشوں کی سرکار جلسوں میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت سے خوفزدہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیالکوٹ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شاندارجوش و استقامت کےاظہار پرسیالکوٹ آپ کا شکریہ!انہوں نے کہا کہ کل شاندار جوش واستقامت کےاظہار پرسیالکوٹ آپکا شکریہ، امپورٹڈحکومت کی بربریت کا سامنا کرنے اور فوری طور پر متبادل مقام پر جلسے کے انتظامات پر عثمان و عمرڈار اور ان کے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ جگہ کی اسی قلت کے باعث جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر تھے اتنے ہی باہر بھی تھے۔اس غنڈہ گردی سےامپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کےغیض وغضب میں شدت ہی آئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کی ہمارےاجتماعات میں شرکت سے خوفزدہ اوباشوں کی سرکار نے ہمیں بڑے میدان میں جلسےکی اجازت دینے ہی سے انکار نہیں کیا بلکہ پولیس گردی کے ذریعے ہمارا ساز و سامان تباہ، جلسے کے انتظامات درہم برہم کئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں