کپتان کے آٹوگراف والی قمیض کتنے میں فروخت کرو ں گا، ابوبکر کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ننھے مداح ابوبکر کا کہنا ہے کہ وہ کپتان کی سائن کی ہوئی قمیض کسی کو فروخت نہیں کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ابو بکر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے دستخط والی قمیض کیلئے چھ کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے لیکن ان کے سامنے دنیا کی سات تہوں سے لائے گئے ہیرے جواہرات بھی رکھ دیے جائیں تو وہ اپنی یہ قمیض فروخت نہیں کریں گے۔

 

ابوبکر کا کہنا تھا کہ اگر زندگی میں کبھی ان کا یہ قمیض فروخت کرنے کا ارداہ بنا بھی تو وہ اس کی باقاعدہ نیلامی کروائیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی ساری رقم شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کردیں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ابو بکر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رو رو کر عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر رہا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے یہ ویڈیو دیکھی تو ننھے مداح کو ملاقات کیلئے بلالیا ، اس موقع پر عمران خان نے اس کے قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close