عمران خان کے آٹوگراف والی شرٹ، ابو بکر کو کروڑوں کی پیشکش ہونے لگیں

اسلام آباد (پی این آئی ) ابوبکر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض کے عوض ملنے والی کروڑوں کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق ابوبکر کی آٹو گراف والی قمیض کی خریداری کے لیے ایک مایہ ناز تاجر کی جانب سے رجوع کیا گیا اور انہیں بھاری معاوضے کی پیشکش بھی کی گئی تاہم اب اس حوالے سے ابوبکر کا ایک انٹرویو کلپ پی ٹی آئی کے آفیشیل پیچ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انھیں موصول ہونے والی پیشکش پر بات کرتے دیکھا گیا

۔ویڈیو انٹرویو میں ابوبکر کو عمران خان کا آٹوگراف دی گئی قمیض ہی پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس قمیض کے لیے پہلے ایک کروڑ اور پھر 6 کروڑ کی پیشکش کی گئی لیکن دنیا کی 7 تہوں میں سے لائے گئے ہیرے جواہرات بھی اگر میرے سامنے رکھ دیے جائیں میں تب بھی عمران خان کی یہ سائن کی گئی قمیض کسی کو نہیں بیچوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close