جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان

سیالکوٹ (پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا گیا، ان کی کوشش تھی ایک راستہ ہے بند کر دیں گے تو لوگ نہیں پہنچیں گے، نواز شریف جب کرکٹ کھیلتا تھا تو اپنے ایمپائر کھڑے کرتاتھا، نواز شریف نے کبھی سچ بھی نہیں بولا، نواز شریف تم اور تمہاری پارٹی بزدل ہے، نواز شریف نے کہا کہ میں بیمار ہوں مرنے والا ہوں، جب باہر جانے کی اجازت ملی تو بھاگ کر جہاز پر چڑھ گیا لندن کی ہوا لگی تو ساری بیماریاں بھاگ گئیں، اب لندن میں بیٹھ کر سازش کر رہا ہے،

نواز شریف نے ساری زندگی کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔ عمران خان نے تحریک کو انقلاب کا نام دے دیا اور کہا کہ گیدڑ نواز شریف یہ انقلاب تم نہیں روک سکتے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔بند کمروں میں میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا اور خفیہ مقام پر رکھوا دیا ہے اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اسے میرے بعد عوام کے سامنے لایا جائے گا میں نے اس میں اپنے قتل میں ملوث تما لوگوں کے نام لیے ہیں جنہیں آپ کے سامنے لایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close