اسلام آباد (پی این آئی)سینئر اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان سے چند اہم ترین سوالات کردیے۔تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے لکھا کہ عمران خان نے کہاکہ”جس وقت مجھے سازش کا پتہ چلاتوجولوگ سازش روک سکتے تھے میں نےانکو بتایا افسوس وہ کچھ نہ کر سکے”۔ میرے خان صاحب سے چند “اہم ترین” سوالات ہیں!!پہلا سوال یہ کہ خان صاحب آپ نے “ان لوگوں” کو سازش بارے “کب” بتایا؟ تاریخ بتائیے!!!
مبہم نہیں۔ واضح تاریخ۔ دوسرا “اہم سوال” ؛ اس سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیجیے گا کیونکہ سب کچھ ریکارڈ پر محفوظ ہے!!!کیا یہ درست نہیں کہ جب آپ کو مراسلے بارے آگاہ کیا گیا تو آپ نے کہا ایسے مراسلے تو آتے رہتے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں۔ تیسرا سوال یہ ہے کہ 7 سے 27مارچ تک مراسلے کی تفتیش، تحقیقات ،کوئی کاروائی کیوں نہ کی گئی؟حکومت تو آپ کی تھی۔یہاں تک کہ سفیر اسد مجید نے کہا بھی کہ طلبی کر کے پوچھا جائے کہ امریکی اہلکار کی غیرسفارتی
گفتگو ذاتی ہے یا آفیشل؟ لیکن آپ نے یہ سب کیوں نہ کیا؟چوتھاسوال یہ ہے کہ اگر کوئی غیرملکی سازش تھی توآخری وقت تک پیپلزپارٹی کی مِنّت سماجت کیوں کی جاتی رہی کہ عدم اعتمادکا حصّہ نہ بنیں؟اتحادیوں کو کیوں ساتھ رکھنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں؟ کیوں پرویز الہی کو آخری ٹائم پر آفر کی گئی؟ ایم کیوایم کیلئے آفرز کیوں؟پانچوال سوال یہ کہ جب تمام آپشنز ختم ہو گئے، بشمول اسٹیبلشمنٹ سے روابط کے، تب آپ کی طرف سے ‘غیرملکی سازش’ کا بیانیہ سامنے لایا گیا؟ یہ درست ہے؟ اس سوال کا جواب بھی سوچ سمجھ کر، کیونکہ تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں