سینئر پی ٹی آئی لیڈر نے شہر میں آگ لگانے کی دہمکی دے دی

سیالکوٹ (پی این آئی) صوبہ سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ ہمارے ساتھ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کریں گے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں، یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close