سیالکوٹ (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے سیالکوٹ سفر کے لیے چارٹرڈ طیارے پر سفر کیا اور وہ اپنے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد سے چھ نشستوں والے انتہائی ہلکے ایکلیپس 500 طیارے میں سیالکوٹ پہنچے۔ میڈیا رپورٹس میں ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے سفر کے لیے Eclipse 500 چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے نے ہفتے کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، طیارے نے 6:55 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شہباز گل اسلام آباد سے عمران خان کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے سیالکوٹ کے سفر کے دوران اس پی کے لیے فلائٹ کوڈ EA50 استعمال کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں