کراچی (آئی این پی)سندھ حکومت کی جانب سے جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کے طالب علم پرتشد کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر جامعات اسماعیل راہو نے سیکریٹری یونیورسٹیز اور وی سی جامعہ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس معاملے پرانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کی وجہ سے ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن چیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے حالات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات لازم ہو گئے ہیں تاہم ان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے یونیورسٹی سے متعلقہ افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اعتماد لازم ہے۔
وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، تعلیم اور تدریس کے ساتھ ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں