کراچی ، دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف

کراچی(آئی این پی) صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سیخریداری کرنیصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بیہوش ہوگئیں،

پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close