پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی خوفناک حد تک بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ دیتے ہوئے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سابق ترجمان وزارت خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کی ستائی قوم کو مہنگائی میں مزید اضافے کی خبر دیتے ہوئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا۔سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے ، بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائیگا۔پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ واضح رہے کہ توانائی کا عالمی بحران پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، مسلم لیگ ن کی تجربہ کار ٹیم بے نقاب ہوگئی ہے اور ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں