میرے قتل کی سازش تیار ہے، عمران خان کے دعوے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نو ن کے راہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں کوئی سچائی نہیں. وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے جو ماضی میں بہت لوگ کر چکے ہیں اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ جولائی میں سازش تیار ہوئی تو اس وقت کیوں نہیں بولے، اس وقت تو یہ خود ملک کے حکمران تھے۔

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہےعمران خان نے کہا کہ لندن سمیت بیرون ملک اوراندرون ملک بند کمروں میں میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے کہ لیکن میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آجائے گی، اس ویڈیو میں میرے اورپاکستان کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردارو ں کو بے نقاب کیا گیا ہے‘ عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اس لیے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close