حکومت 2 دن پہلے انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور پیٹرول بند کردے گی، اس لئے پہلے ہی تیاری کرلیں،عمران خان نے خبردار کر دیا

سیالکوٹ (آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ان کے خلاف بند کمروں میں باہر اور ملک کے اندر سازش ہو رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ عمران کی جان لے لی جائے، اسے قتل کروادیا جائے ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے اور اسے محفوظ جگہ رکھ دیا ہے ، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ساری قوم کے سامنے آ جائے گی جو جو اس سازش میں ملوث ہیں، ان میں سے ایک ایک کا نام لیا ہے ، میں نے تین سال میں پوری کوشش کی جو ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو سزائیں ہوں،

لیکن جنہوں نے انصاف کرنا تھا وہ طاقتور کی کرپشن کو برا نہیں سمجھتے، عوام اگر حکومت کے خلاف اسلام آباد کے لیے نہیں نکلیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا، اگر ہم نے ان کے خلاف جہاد نہ کیا تو آپ اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ،بلاول امریکہ جا رہا ہے ، امریکہ کی ایجنسیوں کو پتا ہے تمہاری بینک میں کتنے پیسے ہیں ، تم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ تمہارا پیسہ کہاں ہے۔ ہفتے کو سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے بڑے جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے اور اسے محفوظ جگہ رکھ دیا ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ساری قوم کے سامنے آ جائے گی۔ جو جو اس سازش میں ملوث ہیں ان میں سے ایک ایک کا نام لیا ہے ویڈیو میں۔سازش یہ ہے کہ انہوں نے سمجھا ہے عمران خان ہمارے راستے میں رکاوٹ ہے۔

مجھے مارنے کی سازش ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو چاہتا ہوں آپ کو پتہ چلے سازش میں کون ملوث تھا، چاہتا ہوں جس جس نے غداری کی قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں، یہ سازش بیرون ملک اور پاکستان میں بیٹھ کر رچائی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اسے سیاست نہیں جہاد سمجھتا ہوں۔ اگر مجھے کچھ ہو گا تو میں چاہتا ہوں کہ آپ کو پتا چلے کہ کون کون اس سازش میں شامل تھا۔عمران خان نے ایک بار پھر اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کا نام میرے دل پر لکھا ہے۔ اس ملک کے کرپٹ ٹولے کے ساتھ مل کر حکومت گرائی گئی ہے۔ میں نے اس لیے یہ ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کیونکہ طاقتور کا کبھی احتساب نہیں ہوتا۔

اس لیے ریکارڈ کروائی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ سب کے سامنے ان کی شکلیں آئیں تاکہ پتا چلے کہ کون کون غداری کر رہا تھا۔انہوں نے اپنے مخالف سیاسی رہنمائوں کے حوالے سے کہا کہ میں نے تین سال میں پوری کوشش کی جو ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو سزائیں ہوں، لیکن جنہوں نے انصاف کرنا تھا وہ طاقتور کی کرپشن کو برا نہیں سمجھتے۔عمران خان نے جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ان (حکومت)کے خلاف اسلام آباد کے لیے نہیں نکلیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ اگر ہم نے ان کے خلاف جہاد نہ کیا تو آپ اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے ملک کی عدلیہ کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدلیہ سے بڑی عاجزی سے سوال پوچھ رہا ہوں کہ بڑا اچھا کیا آپ نے اتوار کو سوموٹو ایکشن لیا، رات کو عدالتیں کھول دیں لیکن میں نے ایسا کیا کِیا تھا کہ رات کو عدالتیں کھولنی پڑیں؟اس ملک کے ادارے کیسے طاقتور مجرموں کے آگے کھڑے ہوں گے۔

سوال پوچھتا ہوں عدلیہ سے کہ کون اس ملک کی حفاظت کرے گا۔ یہ آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے۔ جیلوں میں جو چھوٹے چور ہیں ان کا یہ قصور ہے کہ وہ چھوٹے چور ہیں۔عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں ڈالر 195 پر پہنچ گیا۔ سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ہے۔ مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ میڈیا والے کہاں ہیں۔ یہ ملک کا دیوالیہ نکال رہے ہیں۔ اب یہ امریکہ سے بھیک مانگیں گے۔ بلاول امریکہ جا رہا ہے۔ امریکہ کی ایجنسیوں کو پتا ہے تمہاری بینک میں کتنے پیسے ہیں۔

تم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ تمہارا پیسہ کہاں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیو صرف اس لئے ریکارڈ کروا کر رکھی کیونکہ پاکستان میں طاقتور مجرم کو نہیں کمزوروں کو پکڑا جاتا ہے، لیاقت علی خان سے لے کر آج تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا، چاہتا ہوں غداری کرنیوالوں کی شکلیں قوم کے سامنے آئیں۔انہوں نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر کس نے ڈالا، ہمیں تو صرف 4 سال حکومت ملی، شریفوں اور زرداریوں کے خاندان نے ملک پر 30 سال حکومت کی، ملک کا پیسہ باہر لے کر ہمارے ملک کو مقروض کیا، عوام بتائیں کیا امریکا کی غلامی منظور ہے؟، ہمیں امریکا کی غلامی اس لئے قبول نہیں کیونکہ ہم محمد ﷺ کے امتی اور اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی انقلاب آرہا ہے،

قوم آج تحریک پاکستان کے بعد دوسری آزادی کی تحریک کیلئے تیار ہے، حقیقی آزادی کیلئے قوم باہر نکل رہی ہے، اس کو نواز شریف روک سکتا نہ تمہارا مجرم بھائی اور نہ اس کا بیٹا روک سکتا ہے اور نہ ہی 18 قتل کرنیوالا وزیر داخلہ روک سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری جماعت نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، جب اسلام آباد پہنچیں گے تو پرامن رہیں گے، لیکن غور سے سن لو جو حرکت آج کی وہ دوبارہ ہوئی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمہیں پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی حکومت میں پوری کوشش کی کہ جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو سزائیں ہوں لیکن طاقتور عہدوں پر بیٹھنے والے اور انصاف کرنیوالے طاقتور کی کرپشن کو برا نہیں سمجھتے،

وہ اس بات تسلیم کرچکے ہیں کہ چوری کرنیوالے طاقتور کو کوئی نہیں پکڑے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد بلانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ سازش کے تحت حکمران بننے والے ڈاکوں کیخلاف نہیں نکلے گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، نبی کریمؓ نے کہا طاقتور کو چھوڑنے اور چھوٹے چوروں کو پکڑنے والا ملک نہیں بچتا اور حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم اور ناانصافی کا نہیں۔عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت 2 دن پہلے انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور پیٹرول بند کردے گی، اس لئے پہلے ہی تیاری کرلیں، وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیر داخلہ تیار ہوجا عوام کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں