موجودہ ملکی صورتحال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟ بڑی خبر

راولپنڈی(پی این آئی)موجودہ ملکی صورتحال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟ بڑی خبر۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلووؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو میں آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close