سابق وزرا پرویز خٹک اور نورالحق قادری نے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزراء پرویز خٹک اور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے سے انکار کردیا ، قواعدوضوابط کے تحت سابق وزیرکوکابینہ ختم ہونے کے 15دن میں گھر خالی کرنا ہوتا ہے، لیکن سابق وزیر نے ایک ماہ بعد بھی گھر خالی نہیں کیا، مکان نمبر 28 موجودہ وزیرعبدالواسع کو الاٹ ہوا ہے۔

دو سابق وفاقی وزراء نے حکومت ختم ہونے کے ایک ماہ بعد بھی سرکاری گھر خالی نہیں کیئے، کوئی بھی سابق وزیرکابینہ ختم ہونے کے 15دن تک سرکاری گھر استعمال کرسکتا ہے، لیکن قواعدوضوابط کے تحت جب کابینہ ختم ہوجاتی ہے تو کوئی سابق وزیرایک دن بھی گھر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ 10اپریل کو ختم ہوگئی تھی،لیکن پرویز خٹک کا منسٹر انکلیو میں مکان نمبر28اور نورالحق قادری کا مکان نمبر31 تاحال ان کے پاس ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مزید برآں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا مکان نمبر 28 موجودہ کابینہ کے وزیرعبدالواسع کو الاٹ ہوا ہے، لیکن پرویز خٹک نے تاحال گھر کو خالی نہیں کیا۔ جس پر اسٹیٹ آفس کا عملہ بمعہ پولیس اور علاقہ مجسٹریٹ گھر خالی کرانے کیلئے بھی گیا ہے۔

مزید برآں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا جس کے تحت سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے منسٹر کالونی میں بطور وزیر ملنے والا 28 نمبر سرکاری گھر تاحال خالی نہیں کیا جبکہ آب یہ گھر مولانا عبدلواسع کو الاٹ ہے آج یہ گھر خالی کرانے کے لیئے اسٹیٹ آفس کا عملہ بمعہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس گھر کے باہر کھڑا ہے۔ اسی طرغ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے مزید ایک ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا جس کے تحت سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی منسٹر کالونی کے فلیٹ پر تاحال قابض ہیں لیکن دوسرے طرف سابق معاون خصوصی عثمان ڈار بھی فلیٹ آسانی سے خالی کرتے دیکھائی نہیں دیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close