پی ٹی آئی کیخلاف یہ کام کسی صورت نہیں کرنا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو روک دیا

لندن (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے پر زور دیا گیا اورشرکاء نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں