اسلام آباد مارچ کی کال کب دیں گے؟ پی ٹی آئی ٹائیگرز کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی کال 20 سے 29 مئی کے درمیان دی جائے گی، انتخابی اصلاحات الیکشن میں تاخیر کا بہانہ ہے، تلخیوں کو کم کرنے کیلئے الیکشن کا فوری اعلان ہونا چاہیے، موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ جب تھا تو عمران خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ اپوزیشن کو پانی سے لے کر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں، حکومت ابھی سے گھبرا گئی ہے ابھی تو پارٹی شروع ہی نہیں ہوئی، پارٹی تو20 مئی کے بعد شروع ہونی ہے،حکومت نے جب ہمارے جلسوں کو لوگوں کو دیکھا تو گھبرا سیالکوٹ کا واقعہ کیا گیا۔ہمارے جلسوں میں کروڑوں لوگ لیکن ایک گملہ نہیں ٹوٹا، عمران خان نے اگر ذمہ درانہ قیادت نہ کی ہوتی تو لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، اس وقت دو وزراء اعظم ہے، دو وزرائے خارجہ ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے لیکن وزیرتوانائی نہیں ہے، اسی طرح ڈالر اوپر جارہا ہے لیکن گورنر اسٹیٹ بینک ہی نہیں ہے، پنجاب بڑا صوبہ ہے لیکن کابینہ ہی نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ باہر نکلیں گے، اسلام آباد تحریرچوک بنے گا، یہ کپڑے بھی چھوڑ کر بھاگیں گے، ہماری تحریک کبھی پرتشدد نہیں ہوتی۔حکومت کو چاہیے کہ عقل کرے اور جلد الیکشن کا اعلان کرے۔ملک میں تلخی بڑھنے کی وجہ صرف الیکشن نہ کرانا ہے، اگر الیکشن کرا دیے جائیں تو تلخیاں کم ہوجائیں گی، سب کو پتا ہے الیکشن کیسے ہونے ہیں، سب اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ہم چاہتے ہیں فوری اسمبلی توڑیں اور الیکشن کرائیں۔حکومت کے پاس انتخابی اصلاحات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ انتخابات میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت اس وقت جس نہج پر ہے وہ سسٹم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close