سیالکوٹ (پی این آئی)سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت کے جلسے کی تیاریاں کرنے پر گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو کر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے ہفتہ کی صبح سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا
نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر
وائرل ہو گئی سیالکوٹ میں مقامی پولیس نے ہفتہ کی صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا۔ پولیس کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے
مزاحمت بھی کی گئی تھی جس پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں صبح پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں