کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں فوج پر تنقید سے مقبولیت ملےگی لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد مقبول بھی موجودہ صورتحال پر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا کہ کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں فوج پر تنقید کرنے سے انہیں مقبولیت حاصل ہوگی، فوج کو متنازع بنانے کے عمل کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے، افواج پاکستان کا فیصلہ ہےکہ سیاسی فیصلے اب سیاسی ٹیبل پر ہوں گے، فوج نے واضح کردیا وہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ خالد مقبول نے کہا کہ پاک فوج کی سب سے بڑے

حمایتی پاکستان کی عوام ہیں، فوج کیخلاف جب بھی کسی نے بلاجواز نعرہ لگایا اسے عوام نے پذیرائی نہیں دی، فوج نے واضح کردیا وہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں کا فوج سے واسطہ رہا ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہر سیاسی جماعت اپنے وقت میں فوج کی منظور نظر تھی، لوگ ہرمشکل میں مدد کیلئے فوج کی طرف دیکھتے ہیں، قوم کو ضرورت ہوئی تو فوج کا ہر سپاہی بڑی قربانی کیلئے تیار ہوگا،

پاک فوج بیرکوں میں رہنے والی فوج نہیں ہے، یہ فوج پچھلے بیس سال میں ایسے جنگی محاذوں پر کامیاب ہوئی جہاں دنیا کی بہترین افواج ناکام ہوئی۔ خالد مقبول نے کہا کہ فوج میں تحمل اور بردباری آگئی ہے، فوج کو متنازع بنانے کے عمل کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے، افواج پاکستان اس قسم کے نعروں پر دباؤ میں نہیں آئے گی، افواج پاکستان کا فیصلہ ہے کہ سیاسی فیصلے اب سیاسی ٹیبل پر ہوں گے، اب فیصلے سیاستدان کریں گے، فوج کا کام ملک کو غیریقینی حالات، انتشار اور باہمی لڑائی سے بچانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close