نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس جانے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری وطن واپسی سے روک دیا ہے۔سابق وزیراعظم اور اسحاق ڈار میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ اسحاق ڈار حالات معمول پر آنے تک وطن واپس نہیں آئیں گے جبکہ شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کے لئے نواز شریف کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی اور

آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی حمایت اور تائید سے کیا جائیگا، نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے اس پر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کریں گے،عمران خان نے ملکی معیشت اور سیاسی اقدار کو تباہ کیا، عمران خان پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ اتحادی کابینہ کرے گی، نوازشریف نے واضح کیا آئین شکنوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close