عثمان ڈار کا گرفتاری کے بعد پولیس وین سے ویڈیو پیغام

سیالکوٹ (پی این آئی)گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو انہوں نے پولیس وین سے جاری کیا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے سیالکوٹ سے گرفتار کر کے ہمیں قیدیوں کی وین میں ڈالا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ کپتان کے لیے ہمارے دل میں جومحبت ہے، جنون ہے، جذبہ ہے اسے اس وین میں ڈال کر یہ قید کر لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کان کھول کر سن لو، جیل میں ڈالو، باہر نکلیں گے پھر حقیقی آزادی کی تحریک شروع کریں گے،

پھر جلسہ کریں گے، یہ طوفان اب رکنے والا نہیں ہے، ڈالو جیلوں میں بھروں جیلیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، جیلیں بھی کاٹیں گے لیکن اپنے لیڈر کے ساتھ وفاداری نہیں چھوڑیں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کو اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔یاد رہے ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسے کی تیاریاں کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close