عمران خان کے آٹوگراف والی قمیض کی قیمت کتنے کروڑ تک جا پہنچی؟ ابوبکر کو سب سے بڑی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ابوبکر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری ہونے کے بعد اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتا، عمران خان کے دستخط والی قمیض کی فروخت کیلئے 6 کروڑ روپے کی پیش کش ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے بچے ابوبکر نے  خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

 

انٹرویو میں ابوبکر نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری ہونے سے متعلق بتایا کہ اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ سچ میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ابوبکر نے بتایا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ انہوں نےایک ویب سائٹ کی ویڈیو دیکھ کر ہی انہیں بلا کر عمران خان سے ملاقات کروائی۔ابوبکر نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی تو لگ رہا تھا کہ جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں، ملاقات کے وقت کانپ رہا تھا، وہاں موجود عمران اسماعیل نے کہا کہ اس بچے کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ یہ عمران خان کے سامنے موجود ہے۔ ابوبکر نے بتایا کہ خان صاحب نے دل سے تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی، انشاء اللہ ان کی بات کبھی رد نہیں کروں گا۔ جبکہ عمران خان کے دستخط والی قمیض کے حوالے سے ابوبکر کا کہنا ہے کہ انہیں اس قمیض کی فروخت کیلئے اب تک 6 کروڑ روپے کی پیش کش ہو چکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close