اللہ کی شان دیکھیں، ریحام خان کا سابق شوہر عمران خان سے متعلق دلچسپ پیغام

لندن(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی، وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close