بلاول بھٹو امریکا جا کر صرف اپنی قیمت وصول کرے گا ، پاکستان کو امریکی غلاموں اور ڈاکوں کے ٹولے تھری اسٹوجزسے آزاد کرانا ہے،عمران خان کا مردان میں جلسے سے خطاب

مردان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ پاکستان سے اس کی خوداری خریدنا چاہتا ہے اور پاکستان سے ائیر بیسز اور اڈے مانگنا چاہتا ہے جو یہ غلام انہیں دینے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو امریکا جا کر صرف اپنی قیمت وصول کرے گا لیکن یاد رکھیں کہ امریکہ امداد مفت میں نہیں کرتا وہ کوئی نہ کوئی قیمت وصول کرتا ہے، ہم نے پاکستان کو امریکی غلاموں اور ڈاکوں کے ٹولے تھری اسٹوجزسے آزاد کرانا ہے، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں،،

قوم سے کہتا ہوں جب اسلام آبادکی کال دوں تو خوف کی زنجیریں توڑ کر میرے ساتھ آنا چوروں کے ٹولے کو پیغام ہے، مفرور، بز دل اور ڈاکو جو لندن میں بیٹھا ہے وہ بھی سن لے، سزا یافتہ، مفرور اور ڈاکو تم نے نہیں قوم نے پاکستان کی قیادت کے فیصلے کرنے ہیں، شریف اور زرداری بڑی بیماری، ڈیزل سے پاکستان کو نجات دلانی ہے، ڈیزل نے آتے ساتھ ہی وہ وزارت پکڑی جس میں سب سے زیادہ پیسہ بنیں،مجھے پتہ ہے کہ کس کس آدمی نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے ایک ایک سازشی میر جعفر اور میرصادق کی شکل میرے دل میں نقش ہے،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ صدر مملکت نے جو خط لکھا ہے اس حوالے سے تحقیقات کروائیں اور قوم کو بتائے کہ کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے خلاف سازش میں حصہ لیا ہے اور کون کون میر جعفر اور میر صادق ہے جنہوں نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستانی قوم کے اوپر جو غلام بیٹھے ہیں وہ کبھی پاکستان کو عظیم قوم بننے نہیں دینگے، ساری قوم الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ رہی ہے جب کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے ہیں۔

جمعہ کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، چوروں کے ٹولے کو پیغام ہے، مفرور، بز دل اور ڈاکو جو لندن میں بیٹھا ہے وہ بھی سن لے، سزا یافتہ، مفرور اور ڈاکو تم نے نہیں قوم نے پاکستان کی قیادت کے فیصلے کرنے ہیں، پاکستان کو امریکی غلاموں اور ڈاکوں کے ٹولے تھری اسٹوجزسے آزاد کرنا ہے، شریف اور زرداری بڑی بیماری، ڈیزل سے پاکستان کو نجات دلانی ہے، ڈیزل نے آتے ساتھ ہی وہ وزارت پکڑی جس میں سب سے زیادہ پیسہ بنے گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی قیادت کون کرے گا؟ فیصلہ کوئی مفرور نہیں عوام کریں گے، پاکستان کی توہین کی گئی ہے، امریکا میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے، کہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو بہت نقصان پہنچے گا، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں ان کے نوکر ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی، میر جعفر اور میر صادق اندر پیدا کیے گئے، جب سازش کا پتہ چلا ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے، بتایا کہ سازش کامیاب ہوئی تو ہماری معیشت تباہ ہو جائے گی، وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھیجا اور کہا کہبتاؤ ان کو جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں اگرآج آپ نے یہ سازش کامیاب ہونے دی تو معیشت نیچے جائے گی، افسوس کی بات ہے سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔ اور آج حالات دیکھ لیں 200 روپے کا ایک ڈالر ہونے لگا ہے۔

سٹاک مارکیٹ نیچے ہے اور ہر جگہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیوں نہیں آپ لوگوں کے پاس مائیک لے کر پہنچتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ بتائیں کہ ٹماٹر پانچ روپے مہنگا ہو گیا ہے، پیاز اتنے روپے مہنگا ہو گیا ہے جو میری حکومت میں کیا کرتے تھے۔ جائیں آپ لوگوں سے جا کر پوچھیں کہ ملک میں اس وقت کتنی مہنگائی ہے اور مجھے پتا ہے کہ کن کن میڈیا ہاؤسز میں پیسہ چل رہا تھا جس سے انہوں نے میرے خلاف پوری مہم چلائی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کس کس آدمی نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے ایک ایک سازشی میر جعفر اور میر صادق کی شکل میرے دل میں نقش ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ صدر مملکت نے جو خط لکھا ہے اس حوالے سے تحقیقات کروائیں اور قوم کو بتائے کہ کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے خلاف سازش میں حصہ لیا ہے اور کون کون میر جعفر اور میر صادق ہے جنہوں نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی توہین کی گئی، امریکا میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے، کہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو بہت نقصان پہنچے گا، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں، ان کے نوکر ہیں، ہم نہیں بلکہ شہباز شریف بوٹ پالشر، آصف زرداری ان کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ رہا ہوں اسے مولانا نہیں کہہ سکتا، فضل الرحمان امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو کہتا تھا ہمیں موقع دیں امریکا کی خدمت کریں گے، قوم سے کہتا ہوں جب کال دوں تو خوف کی زنجیریں توڑ کر میرے ساتھ آنا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم غیرت مند ہے جب ملک بنا تھا تو اس وقت نعرہ لاالہ الاللہ تھا اور اس قوم کا نظریہ اللہ کے سوائے کسی کے سامنے نہیں جھکنا ہے اور وہ قوم بڑی قوم اس وقت تک نہیں بن سکتی جب تک وہ اپنی خوف کی زنجیریں توڑ نہیں دیتی اس لئے میں اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ جب میں اسلام آباد کی طرف کال دوں تو اپنی خوف کی زنجیریں توڑ کر آئیں زندگی موت رب کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میڈیا پر میرے خلاف کمپین کی گئی، ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آج دیکھیں کتنی عوام میرے ساتھ ہے عزت اور ذلت سب کچھ رب کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے اوپر جو غلام بیٹھے ہیں وہ کبھی پاکستان کو عظیم قوم بننے نہیں دینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 2018 میں کرپشن زدہ، قرض میں ڈوبا اور تباہ حال ملک ملا تھا۔ ہماری حکومت آئی تو ہم نے دوست ممالک سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے قرض لے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ہم نے محنت کرکے ملک کو کھڑا کیا۔ کورونا میں سب سے بہترین امداد سے معیشت اور عوام کو بچایا۔ ایکسپورپ بڑھائیں، زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمتیں کم کیں۔ کسانوں کو سب سے زیادہ پیسے دیئے، ریکارڈ فصلیں آئیں، برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں پیدا ہوا اور معیشت کو آگے بڑھایا۔ لیکن اس وقت میر جعفر اور میر صادق نے سازش کرکے ہماری حکومت گرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر جا رہا ہے اور وہ جہاں جا کر بھی ملک کے لئے کچھ نہیں مانگے گا اور نہ ہی مانگ سکتا ہے کیونکہ اپنی دولت امریکہ میں موجود ہے۔ بلاول بھٹو امریکا جا کر صرف اپنی قیمت وصول کرے گا لیکن یاد رکھیں کہ امریکہ امداد مفت میں نہیں کرتا وہ کوئی نہ کوئی قیمت وصول کرتا ہے۔ امریکہ پاکستان سے اس کی خوداری خریدنا چاہتا ہے اور پاکستان سے ائیر بیسز اور اڈے چاہتا ہے جو یہ غلام انہیں دینے کو تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ساری قوم الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ رہی ہے جب کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ شرمندگی کا وقت تھا جب دوسرے ملکوں سے قرض مانگنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں