سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی ہسپتال میں، ڈاکٹرز نے پابندی عائد کر دی

ملتان (پی این آئی) سینئر سیاستدان اورسابق وفاقی وزیرصحت ورکن قومی اسمبلی مخدوم جاویدہاشمی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتہائی نگہداشت وارڈمیں روبصحت ہیں تاہم ان کے ساتھ ملاقاتوں پرایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹروں کے مطابق جاویدہاشمی کی طبیعت سنبھلنے کے بعد ان کی عیادت کرنے والوں کاتانتابندھ گیا اورملاقاتیوں کی کثرت کے باعث ان کے گلے میں انفیکشن ہوگیا۔

 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو آرام کی سخت ضرورت ہے ۔جاوید ہاشمی کے بھتیجے شاہ زیب ہاشمی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہاشمی صاحب نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ اداکیاہے اورہم بھی تمام سیاسی کارکنوں اوران کے دوستوں کے شکر گزارہیں تاہم ان کی صحت کے لئے احباب آئندہ چند روز ہسپتال آنے سے گریز کریں ۔واضح ہوکہ مخدوم جاویدہاشمی کا9مئی کو بائی پاس آپریشن کی گیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close