نیلامی کی جائے تو ابوبکر کی قمیض زیادہ قیمتی ہو گی اور وزیراعظم شہباز شریف کا لباس؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کہتے ہیں اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کے درد بانٹے اور اس کے قریب تر ہو۔ کل پیش آنے والا واقعہ جس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک مداح بچے سے ملاقات کر کے جہاں اس بچے کی دلی آرزو پوری کی وہیں ابو بکر نامی اس بچے کی قمیض پر عمران خان کے آٹوگراف دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لئے ایک نیا موضوع بھی دے دیا ۔

 

کوئی اس خوش نصیبی پر ابو بکر کو سراہ رہا ہے تو کوئی ابو بکر کی قمیض کا مقابلہ شہباز شریف کے لباس سے کررہا ہے۔عوام کا ماننا ہے کہ عمران خان کا آٹو گراف ملنے کے بعد اگر ابوبکر کی قمیض نیلامی کے لئے پیش کی جائے تو اس کی قیمت ملک کے حالیہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پورے لباس کی نیلامی کے بعد حاصل ہونے والی رقم سے کہیں زیادہ ہوگی کیوں کہ عمران خان دِلوں کے لیڈر ہیں اور صرف سیاست دان ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے پسندیدہ کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور اپنی کپتانی سے ملک کو ورلڈ کپ بھی جیتوا چکے ہیں۔عمران خان سے ملنے پہلے بھی آیا تھاواضح رہے کہ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ابوبکر، عمران خان کے کم عمر پرستار ہیں جو اپنے لیڈر سے ملنے ان کے ایبٹ آباد میں ہونے والے جلسے میں پہنچے تھے لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے رو پڑے تھے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ جس ک بعد انھوں نے بنی گالہ آکر عمران خان سے ملاقات کی اور ایک انگوٹھی عمران خان کو تحفے میں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں