اسٹیبلشمنٹ کی عمران خان سے رابطے کی کوشش لیکن انہوں نے کیا جواب دیا؟ خود ہی حیران کن دعویٰ کر دیا

مردان(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کے نمبر بلاک کرنے کی تصدیق کردی ۔ مردان جلسے میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کر رہا ،میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کردئیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تب تک کسی سے بات نہیں کروں گا ۔

 

مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی مستقبل کا فیصلہ لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ نہیں، پاکستانی قوم کرے گی، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close