نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ ن لیگی متوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ ن لیگی متوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔۔۔ قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نوازشریف کب واپس آئیں گے ؟وفاقی وزیر نے لیگی متوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انشا اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔

 

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ابھی انکی صحت کے مسائل ہیں تاہم قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت سے ہونگے۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کرانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close