اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ’نیوٹرلز‘ کو خبردار کر دیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی ڈوب جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے جو 8 مارچ کو 178 پر تھا، شرح سود 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ
ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ اقبال کے شاہینوں کا شہر ہے، یہاں باشعور اور غیرت مند پاکستانی بستے ہیں، شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہمیشہ خودی اور آزادی کا پیغام دیا، ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں
کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، قوم اس غلامی اور ظلم کو قبول نہیں کرتی،پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں قوم میرے ساتھ نکلے،14 مئی کو شام 6 بجے میں شہرِ اقبال سیالکوٹ میں آپ کے پاس آرہا ہوں،انشااللہ سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہو گا،آپ سب شرکت کریں،انشاء اللہ 14 مئی کی شام کو سیالکوٹ میں اپنی عوام کے پاس پہنچ کر مزید دل کی باتیں کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں