نارووال کے شہری نے ابوبکر کو عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض خریدنے کے لیے بڑی رقم کی پیشکش کر دی

نارووال(پی این آئی) نارووال کے شہری نے ابوبکر کو عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض خریدنے کے لیے پندرہ لاکھ روپے کی پیشکش کر دی ۔سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق نارووال میں مقامی ہاسنگ سوسائٹی کے سیلز آفیسر ذیشان اشرف نے تحریک انصاف کے کارکن ابوبکر کو پیشکش کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خاں کے آٹو گراف والی قمیض پندرہ لاکھ روپے میں لینے کو تیار ہیں ۔ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ ابوبکر کا جب دل چاہے اس سے رابطہ کر کے قمیض دے کر پندرہ لاکھ روپے لے سکتا ہے،قمیض میڈیا چینلز کے سامنے وصول کی جائے گی

۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد جلسہ میں نوجوان کارکن ابوبکر نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے گزشتہ روز عمران خان نے بنی گالا میں بلا کر ملاقات کی اور قمیض پر آٹو گراف دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close