اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتی ، فوج کہہ رہی ہے ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں جبکہ مریم نواز نے اس سے پہلے بھی تقریر کی اور بعد میں بھی یہ کہا ہے کہ کسی ایسے شخص کو آرمی چیف نہیں بنایا جائے جس کا ماضی داغدار ہو، ماضی تو آپ داغدار کر رہے ہیں ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مریم نواز چیخ رہی تھیں ،
یہ نیب اصلاحات کرینگے مقدمات واپس لیں گے 16ارب کی منی لانڈرنگ کے ایف آئی اے والے کہتے ہیں ثبوت اور گواہ موجود ہیں ، شٹ اینڈ اوپن کیس ہے ۔ مریم نواز اب کہہ رہیں کہ جلدی فیصلہ کریں ، اب انہیں امید لگی ہے فیصلہ میرے حق میں ہو گا ، میں الیکشن لڑ کر وزیراعظم بن سکوں گی ۔ل شہباز شریف نواز شریف کو بڑا بھائی سمجھ کر نہیں مل رہے بلکہ ایسے مل رہے ہیں جسے پیر سے مل رہا ،ڈرے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں