تھل ایکسل کے ڈرائیور کی حاضر دماغی، 900 مسافروں کی زندگیاں بچا لیں

بھکر (پی این آئی) پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق ملتان سے 9 سو مسافروں کو لے کر راولپنڈی جانے والی 129 تھل ایکسپریس ڈرائیور کی حاضر دماغی اور بروقت فیصلے کے باعث بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ شام ضلع بھکر کے علاقے شاہ عالم میں سفر کے دوران ٹرین ڈرائیور طارق اقبال اسسٹنٹ ڈرائیور نے ریلوے ٹریک گرمی کی وجہ سے پھیلا ہوا دیکھا تو حاضر دماغی سے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو بہت بڑے حادثے سے بچا لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،

ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ اس حوالے سے ریلوے اہلکاروں اور عوامی حلقوں میں جنرل مینیجر ریلوے ہیڈکوارٹر سے مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ تھل ایکپریس کے ڈرائیور طارق اقبال کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام دیا جائے تا کہ دوسرے ڈرائیور بھی ڈیوٹی دلجمعی اور محنت سے انجام دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close