پاکستان کیلئے نامزد نئے امریکی سفیرکی اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ سامنے آ گئی

واشنگٹن /اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شیڈول تیار ہوگیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال بعد امریکی سفیر اسلام آباد تعینات ہو رہے ہیں، ستمبر 2018 میں امریکا نے ناظم الامور پال جونز کو تعینات کیا تھا،

پال جونزکی مدت مکمل ہونے کے بعد انجیلا ایگلر بطور ناظم الامور تعینات ہوئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی حکومت کے دوران امریکی سفیرکی تعیناتی نہیں کی تھی، صدربائیڈن نے پچھلے سال اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کوپاکستان کے لیے سفیر مقررکیا تھا۔امریکی سفیر کی تعیناتی کی امریکی سینیٹ نے رواں سال مارچ میں توثیق کی تھی۔ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ امور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں، وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کر چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں