کراچی دھماکے کی شدت کتنی تھی؟ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی (پی این آئی) کراچی دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، دھماکے سے سیکورٹی فورس کی گاڑِی کو بھی نقصان پہنچا، شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی میں جمعرات کی شب کو زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ شہر کے مصروف ترین علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

 

دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکہ صدر کے علاقے مرشد بازار کے قریب پڑے کچرے میں ہوا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب جائے وقوعہ کے قریب سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے میں اس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

 

دھماکے کے نتیجے موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بظاہر دھماکے کا مقصد سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کی جگہ پر طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close