ستمبر یا اکتوبر میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی روف کلاسرا نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں نئے الیکشن کرانے کا کہہ دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے پر شدید مخمصے کا شکار ہے۔اپنے ایک وی لاگ میں روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں لندن میں اپنی کابینہ سمیت موجود ہیں۔ ان کی مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ بڑی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔

 

ان ملاقاتوں میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ درحقیقت ن لیگ اس وقت شدید مخمصے میں ہے کہ حکومت کی مدت پوری کی جائے یا جلد الیکشن کرائے جائیں؟روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ گذشتہ رات زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل ٹیلی فونک مشاورت ہوئی اور الیکشن کے اہم معاملے پر بات چیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close