آرمی چیف کی تقرری سے متعلق خبریں، پاک فوج نے واضح اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو بلا وجہ موضوع بحث بنا کر اس عہدے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ انتہائی اہم ترین ہے، اس کی تقرری کا طریقہ کار آئین و قانون میں وضع کردیا گیا ہے، وقت آنے پر اپوائٹمنٹ ہوجائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس عہدے کو بلا وجہ موضوع بحث بنانا اس عہدے کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے ، یہ نہ تو ملک اور نہ ہی ادارے کے مفاد میں ہے، درخواست ہے کہ اس عہدے کو موضوع بحث نہ بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close