علیم خان کو وزارتوں کی پیشکش، منحرف پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کو کیا جواب دیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )علیم خان کو وزارتوں کی پیشکش، منحرف پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کو کیا جواب دیا؟ بڑی خبر آگئی۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے شکریے کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

 

 

ترجمان عبدالعلیم خان گروپ میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔انہوں نے وضاحت کردی کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں