مسجد نبویؐ کے واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مسجد نبویؐ کے واقعہ کی ایف آئی آرز درج نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس حوالے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کا کام ہے یقینی بنائے کہ مذہبی استحصال نہ ہو۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسجد نبویؐ واقعے پر درج مقدمات کے خلاف فواد چوہدری ،قاسم سوری، شہباز گِل کی درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ میں حاضر ہو گیا ہوں،

حیران ہوں ان کیسز پر، مارشل لاء بھی رہا، مگر کسی حکومت نے توہین مذہب کے قانون کو اس طرح استعمال نہیں کیا۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بارے میں نہیں کہتا، مگر وزیر قانون پر حیرت ہے، ہم نےکوئی فساد تو نہیں کرانے، ایک دوسرے کی لاشوں پر چڑھ کر تو وزیر نہیں بننا ہوتا، ایسا رواج شروع کیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close