چکن شوارما، برگر اور فاسٹ فوڈ میں استعمال، مردہ مرغیوں کا 12 من گوشت پکڑا گیا

اوکاڑہ (پی این آئی) پنجاب کے اہم شہر حجرہ شاہ مقیم کے علاقے کوٹ شیر خاں میں 12 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا۔ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ کارروائی میں 12 من مردہ مرغیوں کا گوشت قبضے میں لے لیا گیا۔ اوکاڑہ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان راشد اور وسیم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق مضر صحت برائلر گوشت چکن شوارما، برگر اور فاسٹ فوڈ والوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

اس حوالے سے وٹرنری ڈاکٹر کا کہنا تھا لیکن مضر صحت گوشت کھانے سے وبائی امراض پھیل سکتے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close