پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بڑا یوٹرن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، پرائیویٹ ممبر بل کا مقصد صرف امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں د ہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی بات ہے۔

 

دیگر ممالک میں مقیم صرف پاکستانی پاسپورٹ کے حامل تمام پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔بدھ کو نکتہ اعتراض پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی نے میرے بل کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں نہیں ہیں ،ہم صرف امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا کے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف ہیں، ہمیں سعودی عرب اور دیگر ممالک میں بسنے والے صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close