چیئرمین ایف بی آرنے نئے مالی سال میں ٹیکسوں اضافے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائیگی۔ بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت جاری ہے، عام آدمی کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے متفق نہیں ہوں گے، عام آدمی کے فائدے کے لیے کچھ ٹیکس چھوٹ جاری رہ سکتی ہیں ۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نظرثانی شدہ ہدف 6 ہزار 1 سو ارب حاصل کیا جائیگا، اس وقت تمام کوششیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ہیں، آئندہ مالی سال جو ہدف رکھا جائیگا اسے حاصل کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں