الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان سے متعلق بڑا فیصلہ، منحرک رکن اسمبلی نورعالم خان نے فیصلہ سنتے ہی کیا کہا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس کے فیصلے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم۔ خان نے ردِعمل دیا ہے۔اس فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ اللہ اکبر ‘۔

 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا منحرف اراکین کے خلاف ریفررنس کو مستردکردیا ہے اور کہا ہے منحرف اراکین کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں. الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید ریکارڈ دینے کے استدعا مسترد کر دی گئی تھی الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے مزید ریکارڈ جمع کرانے کی درخواست دی گئی تھی جس کی مخالفت منحرف اراکین نے کی تھی الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سنا دیا گیا. دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی قسم کے فیصلے کی توقع ہے سابق وفاقی وزیراطلاعات فوواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لارہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ہمیں ٹھیک طرح سے سننے بغیر فیصلہ سنادیا جوکہ قانون کے خلاف ہے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے.فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا یاد رہے کہ آج صبح چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ان ریفرنسز کی سماعت کی تھی تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے اپنے خلاف آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین اور ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close