لندن (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کی ہے جس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر معیشت سنبھالنے کےلیے اہم فیصلے کیے گئے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو مشکلات کی طرف دھکیلا۔
انہوں نے عوام پر کم بوجھ ڈالنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنےکی ہدایت کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے، نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن اور آئینی اصلاحات جلدمکمل کی جائیں، اس حوالے سے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں ن لیگ کو ضلعی سطح پر پارٹی منظم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں